غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینی مقاومت کے حملوں میں دو فوجی افسران کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
فلسطین الیوم کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو افسران غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ افسران میں 28 سالہ عیدو اویو اور 37 سالہ کلکادین مہیر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 608 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ